اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید و زخمیوں کیلئے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے مالی امداد کا اعلان کردیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے باچا خان یونیورسٹی حملے میں شہید ہونے والوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت شہدا کے ورثا کو 20 لاکھ اور شدید زخمیوں کو علاج و معالجے کے لیے 4 لاکھ روپے فی کس امداد دی جائے گی، جب کہ یونیورسٹی کے 2 شہید ملازمین کے ورثا کو 22 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ صوبائی حکومت نے سانحہ میں شہید ہونے والے پروفیسر حامد حسین کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲